Site icon اردو

ہزارہ ایکسپریس میں مسافر گرفتار، 1 کلو منشیات برآمد


ریلویز پولیس نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کے اطراف سے کارروائی کرتے ہوئے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔

ہزارہ ایکسپریس کے مسافر سے 1 کلو سے زائد منشیات اور خواب آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ضلع رحیم یار خان کا رہائشی ملزم عقیل بلال ریکارڈ یافتہ بھی نکلا۔ ملزم نے ٹرین سے اتر کر روہڑی ریلوے یارڈ کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تاہم ایس ایچ او الطاف حسین نے تعاقب کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

تلاشی لینے پر ملزم سے 1 کلو سے زائد چرس اور خواب آور گولیوں کے پیکٹ برآمد ہوئے ۔ ملزم نے چرس کو اپنے پیٹ کے ساتھ خفیہ انداز میں باندھ رکھا تھا۔

پی آر او، ریلویز پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم ہے اور متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس روہڑی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ اس کے خلاف تھانہ ریلوے سکھر و ملتان ڈویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس میں پہلے ہی بہت سے مقدمات درج ہیں۔





Source link

Exit mobile version