Site icon اردو

جنگ بندی کے درمیان لبنان پر اسرائیل کے شدید فضائی حملے، 11 افراد جاں بحق


اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود ایک بار پھر حملے شروع ہو گئے ہیں۔ پیر کو اسرائیل نے لبنان پر زبردست فضائی حملے کیے جس میں 11 افراد کی موت ہو گئی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ نے کچھ پروجیکٹائلس اس کے علاقے میں داغے تھے جس کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔

تازہ حملوں کے بعد لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ جنوب کے ایک گاؤں میں اسرائیلی حملے میں 5 لوگ مارے گٓئے اور 2 زخمی ہوئے۔ وہیں پر ایک اور فضائی حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی پارلیمنٹ کے چیئرمین نبیح بیری نے اسرائیل پر حال کے دنوں میں 50 سے زیادہ ہوائی حملے کرکے سرحد کے پاس گھروں کو نشانہ بنانے اور لبنان کے فضائی علاقے میں داخل ہو کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔



Source link

Exit mobile version