Site icon اردو

سائبر ٹھگی کا سنسنی خیز معاملہ، ڈیجیٹل اریسٹ کرکے خاتون سے ٹرانسفر کرائے 4.12 کروڑ، 2 ملزمین گرفتار


سائبر ٹھگی کا ایک اور سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ کوچی میں رہنے والی ایک خاتون کو سائبر ٹھگوں نے ڈیجیٹل اریسٹ کرکے 4.12 کروڑ روپے کے ٹھگی کے معاملہ کو انجام دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 2 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین کو ملاپورم ضلع سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے لیے انہوں نے خاتون کو ڈرایا اور دھمکایا۔

‘آج تک’ کی خبر کے مطابق معاملہ یہ ہے کہ سائبر ٹھگوں نے متاثرہ کو فون کیا۔ اس کے بعد اسے بتایا کہ آپ نے آدھار کارڈ کا استعمال کرکے ایک بینک اکاؤنٹ کو اوپن کیا ہے اور اس اکاؤنٹ کا استعمال غیر قانونی کام میں کیا ہے۔ اس سنگین فرضی الزام سے خاتون کافی گھبرا گئی۔ اس کے بعد جانچ کے نام پر خاتون کو ڈیجیٹل اریسٹ کرلیا گیا۔ پھر ملزمین نے متاثرہ خاتون سے کہا کہ انہیں ویری فکیشن کے لیے روپے ٹرانسفر کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد متاثرہ خاتون نے سائبر ٹھگوں کے کہنے کے مطابق دوسرے بینک اکاؤنٹ میں 4.12 کروڑ روپے ڈال دیے۔



Source link

Exit mobile version