Site icon اردو

سعودی عرب میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار



JEDDAH:

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 19 ہزار 24 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے پی پی نے سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین کے حوالے سے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے گرفتاریوں کے اعداد وشمار کے ساتھ بیان جاری کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے گرفتار کیے گئے 19 ہزار 24 غیر قانونی تارکین میں سے 11 ہزار 268 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 773 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور دو ہزار 983 تارکین وطن ک لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 1212 افراد گرفتار کیے جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سرحد میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار ہونے والوں میں سے 25 فیصد یمنی، 73 فیصد ایتھوپیا اوردو فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

مشترکہ کمیٹی نے بتایا کہ سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی 122 افراد گرفتار ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے پر 21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔





Source link

Exit mobile version