Site icon اردو

کیا ناران اور کاغان سیاحوں کیلئے کھلا ہے؟


ناران اور کاغان کو حالیہ برف باری کے بعد سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

کاغان اور ناران، بابوسرٹاپ پر برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی تک گر چکا ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سیاحوں کو کاغان ویلی کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو کاغان کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

ڈی سی مانسہرہ خالد اقبال کا کہنا ہے کہ سیاح موسمی خرابی سے مصیبت میں پھنس سکتے ہیں، شاہراہ کاغان نومبر کے اوائل سے برفباری کے سبب بند ہے۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ ناران، بالائی علاقوں میں ہوٹل بند، بجلی اور دیگر سہولیات بھی معطل ہیں، گلگت بلتستان سے کاغان شاہراہ کو بھی بند کیا گیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ اور شوگراں کھلے ہیں سیاح اگر آنا چاہیں تو اس جانب رخ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیاحتی مقام ناران جہاں ہر سال سیزن میں لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں جو یہاں قدرتی حسن سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

ماہ نومبر میں موسم سرما کی برف باری کے بعد ناراں کی خوبصورتی میں اضافہ تو ضرور ہوا ہے مگر چھ ماہ تک جاری رہنے والی سیاحتی سرگرمیاں حسب معمول اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومت اگر ناراں جیسی جنت نظیر وادی میں ونٹر ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے تو ناصرف ملکی معیشیت میں بہتری آئے گی بلکہ سیاحت سے وابستہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔




Source link

Exit mobile version