Site icon اردو

چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی قابل قبول آپشن دے، پی سی بی کا دوٹوک موقف


چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے اور میزبانی کے موقف پر قائم ہوگیا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ قابل عمل فارمولا بناکر پیش کیا گیا تو بات آگے بڑھے گی۔

پاکستان نے بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو واضح کردیا ہے کہ اگر بغیر کسی ٹھوس وجہ کے پاکستان ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر نہیں لیکر جائے گا اور اگر آئی سی سی نے نیوٹرل وینیو پر جانے کا کہا تو پاکستان کبھی بھی بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ کے نائب صدر کا بیان بھی آگیا

گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور بھارت کے انکار کے معاملے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی، بی سی سی آئی اور آئی سی سی ٹورنامنٹ کے حوالے سے ملکر کوئی قابل عمل فارمولا تلاش کریں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی حکومت، بورڈ کے الگ الگ موقف پر سوالات اُٹھ گئے

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے فیصلے کے لیے گزشتہ روز ہونے والا اہم اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے، تاہم 15 منٹ جاری رہنے والی میٹنگ میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے گزشتہ روز کی میٹنگ کے بعد مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کیے اور ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے مؤقف کی وضاحت پیش کی ہے۔
 





Source link

Exit mobile version