Site icon اردو

مہاراشٹر انتخابات میں بے ضابطگیوں کا الزام، کانگریس نے الیکشن کمیشن کو لکھا خط


ممبئی: کانگریس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ووٹر لسٹ اور گنتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔ پارٹی نے ذاتی سماعت کی درخواست کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

کانگریس کے مطابق، ووٹر لسٹ میں من مانی طریقے سے رد و بدل کیا گیا اور ہر اسمبلی حلقے میں 10000 سے زائد نئے ووٹرز کا اضافہ کیا گیا۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ جولائی 2024 سے نومبر 2024 کے درمیان 47 لاکھ نئے ووٹرز رجسٹرڈ کیے گئے، جن میں سے 50 اسمبلی حلقوں میں اوسطاً 50000 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا اور ان میں سے 47 حلقے حکمراں اتحاد کے حق میں گئے۔



Source link

Exit mobile version