Site icon اردو

کیا آپ مٹر کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟


مٹر ایک سستی اور باآسانی دستیاب ہونے والی سبزی ہے ۔ اسے ایک پاور فوڈ کہا جاسکتا ہے ۔مٹر میں کئی غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ انسانی صحت اور تندرستی (health and wellness) کے لیے بے حد ضروری ہیں ۔

چھوٹے چھوٹے دانوں والی یہ سبزی دنیا میں تقریباًہر جگہ ہی دستیاب ہوتی ہے ۔ یہ موسم سرما میں سبزی منڈیوں میں کثیر تعداد میں دستیاب ہوتی ہے۔ مٹر کے بے شمار فوائد و خصوصیات ہیں جن میں سے چند کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:

شوگر:
جن لوگوں کو شوگر ہے ان کے لیئے مٹر کا استعمال سب سے زیادہ مفید ہے کیونکہ یہ انسولین کے لیول کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ روزانہ ایک چمچ مٹر کھانے سے آپ کو جلد ہی واضح فرق نظر آئے گا۔

کینسر:
کینسر کی کوئی دوا تو نہیں مگر مٹر سے حوالے سے ایک ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ: مٹر اینٹی کیسر ہیں اور کینسر کے مریضوں کو مٹر اور اس کا سوپ باقاعدگی سے پینا چاہیئے یہ آپ کو بہتر طور پر صحت دے سکتا ہے اور ساتھ اس میں ایسے انزائمز ہیں جو کینسر کا توڑ کرنے کی دوائوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

ہاضمہ
مٹر میں فائبر ہیں جو نظام ہاضمہ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، فائبر آنتوں میں موجود نقصان دہ بیکٹریا کو بڑھنے سے روکتا ہے اس سے مختلف امراض جیسے آنتوں کے ورم، آئی بی ایس اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مٹر مفید ہوتا ہے ساتھ ہی ہاضمہ کے مسائل کو کنٹرول کرتا ہے۔

پروٹین
مٹر میں پروٹین کی سب سے زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو مسلز کی مضبوطی اور ہڈیوں کی صحت کو بھی بہتر بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے اور بالوں کے ساتھ ساتھ جلد کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

امراضِ قلب
مٹر میں میگنیشم، پوٹاشیم اور کیلشیئم پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے دل کے تمام تر امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔




Source link

Exit mobile version