جاپانی انسیفلائٹس ایک وائرل بیماری ہے، جو جاپانی انسیفلائٹس وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ متاثر مچھروں کے ذریعہ پھیلتی ہے جو خنزیر، پرندہ یا دیگر جانوروں سے وائرس لے کر انسانوں کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ دماغ کو متاثر کرکے شدید بخار، سر درد اور نیورولاجیکل مسائل کا سبب بنتی ہے۔
جے ای سے بچنے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور رات کو مچھر دانی کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ مچھر بھگانے والی کریم اور اسپرے کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بچوں اور بزرگوں کو خاص طور پر اس سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ جاپانی انسیفلائٹس سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ کاری دستیاب ہے۔