Site icon اردو

انسانی اسمگلنگ معاملے میں این آئی اے کی بڑی کارروائی، 6 ریاستوں کے 22 مقامات پر چھاپہ ماری


قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو انسانی اسمگلنگ کے معاملے میں 6 ریاستوں کے 22 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ جانکاری کے مطابق این آئی اے نے سائبر دھوکہ دہی میں شامل کئی کال سینٹر میں کام کرنے کے لیے نوجوانوں کو ورغلانے والے انسانی اسمگلنگ گروہ کی تفتیش کے سلسلے میں چھاپہ ماری کی ہے۔

افسروں نے بتایا کہ چھاپہ ماری بہار، اتر پردیش اور دہلی سمیت کئی مقامات پر کی جا رہی ہے۔ بہار کے گوپال گنج میں پولیس کے ذریعہ درج کیا گیا یہ معاملہ ایک منظم گروہ سے جڑا ہے۔ گروہ نوکری کا جھانسہ دے کر ہندوستانی نوجوانوں کو بیرون ملک لے جاتا ہے اور انہیں سائبر دھوکہ دہی میں ملوث فرضی کال سینٹر میں کام کرنے کے لیے مجبور کرتا ہے۔ این آئی اے نے مقامی پولیس سے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ مبینہ طور پر یہ معاملہ ریاست کی سرحدوں اور ممکنہ بین الاقوامی سطح پر مردوں، خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ سے جڑا ہے۔



Source link

Exit mobile version