Site icon اردو

کانگریس کا مودی حکومت پر مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے حملہ، ’حکومت صرف اعداد و شمار کی بازی گری میں مصروف‘


جے رام رمیش نے مزید کہا کہ ملک کی عام عوام مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ حالیہ مہینوں میں پیاز، ٹماٹر، لہسن اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی طرح خودرہ مہنگائی کی شرح پچھلے 14 ماہ میں سب سے زیادہ بلند ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، خوراک کے تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جو عوام کے بجٹ پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔

جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت صرف قیمتوں کو کم دکھانے کے لیے اعداد و شمار کے ساتھ چالاکی کر رہی ہے، جیسے کہ صارفین کے قیمتوں کے اشاریہ (سی پی آئی) میں کھانے پینے کی اشیاء کی وزن کو کم کیا جا رہا ہے تاکہ مہنگائی کم دکھائی دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر مسلسل بڑھ رہا ہے۔



Source link

Exit mobile version