Site icon اردو

پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ



لاہور:

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ عاطف نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کا معاملہ سنگین ہوگیا کیونکہ راستے بند ہونے سے تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو معاملات سنگین ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کی روزانہ کی کھپت 50 لاکھ لیٹر سے زائد جبکہ پورے پنجاب کی 5 کروڑ لیٹر کے قریب ہے اور اب پمپس کے پاس تیل کا اسٹاک صرف تین دن کا رہ گیا ہے۔ حکومت فوری پیٹرول کی سپلائی کو بحال کرائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں 2 سے 3 روز کے پیٹرول کا اسٹاک ہے، حکومت پیٹرولیم کمپنیوں کو سپلائی بحال کرنے کی ہدایت کرے اور سپلائی چین بحال کرانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔
 





Source link

Exit mobile version