Site icon اردو

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے آئین کی 75ویں سالگرہ پر ملک بھر کے عوام کو دی مبارکباد


کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی آئین کے 75 سال مکمل ہونے پر شہریوں سے آئین کے بنیادی اقدار کو تحفظ دینے کی اپیل کی اور اس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی روح کو سمجھنا اور اس کی قدر کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔

خیال رہے کہ یومِ آئین ہر سال 26 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہندوستان کے آئین کو 1949 میں اپنانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن ہندوستان کی آئین ساز اسمبلی نے آئین کو اختیار کیا تھا، جو کہ 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا۔ یومِ آئین کا مقصد ہندوستان کے آئین کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور اس کے اہمیت کو سمجھنا ہے، جو کہ ہندوستان کے جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔



Source link

Exit mobile version