ملک بھر میں ججوں کے سبکدوش ہونے کے بعد عوامی زندگی میں سرگرم ہونے کے بارے میں کئی طرح کے تصورات اور تنازعات ہوتے ہیں۔ اکثر یہ موضوعِ بحث رہتا ہے کہ کیا سابق ججوں کو سیاست میں شامل ہونا چاہیے یا نہیں؟ حال ہی میں یہ سوال سابق سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ سے بھی پوچھا گھا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا سماج سبکدوش ججوں کو بھی نظام انصاف کے محافظ کے طور پر دیکھتا ہے، اس لیے طرز زندگی معاشرے کے قانونی نظام کے مطابق ہونا چاہیے۔
این ڈی ٹی وی کے ‘آئین ایٹ 75 ‘ کنکلیو میں بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہر جج کو طے کرنا ہوتا ہے کہ سبکدوشی کے بعد ان کے ذریعہ کیے گئے فیصلے ان لوگوں پر اثر ڈالیں گے یا نہیں، جو جج کے طور پر ان کے ذریعہ کیے گئے کام کا جائزہ لیتے ہیں۔