Site icon اردو

اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟ اعلان ہوگیا


پنجاب کے اسکولوں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔

سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں ہورہی ہیں۔

سیکرٹری اسکولز پنجاب نے بتایا کہ 10 جنوری 2025 تک اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی، اسکولوں میں موسم سرما کے لیے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔

واضح رہے پنجاب میں دسمبر کے دوران اکثر دھند اور درجہ حرارت میں 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوتی ہے، جس سے طلبہ و طالبات کے لیے کلاسوں میں جانا مشکل ہو جاتا ہے۔

گزشتہ سال صوبائی حکومت نے ابتدائی طور پر 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں ان میں 9 جنوری 2024 تک توسیع کر دی تھی۔




Source link

Exit mobile version