Site icon اردو

بی جے پی حکومت کی جانبداری اور جلد بازی سے سنبھل میں ماحول خراب ہوا اور لوگوں کی جانیں گئیں: راہل


راہل گاندھی نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر سنبھل واقعہ پر اپنا ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے “اتر پردیش کے سنبھل میں حالیہ تنازع پر ریاستی حکومت کا جانبداری اور جلد بازی بھرا رویہ افسوسناک ہے۔ تشدد اور فائرنگ میں جنہوں نے اپنوں کو کھویا ہے ان کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ انتظامیہ کے ذریعہ بغیر سبھی فریقوں کو سنے اور بے حسی سے کی گئی کارروائی نے ماحول اور خراب کر دیا اور کئی لوگوں کی موت کی وجہ بنی، جس کے لیے سیدھے طور پر بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے”

راہل گاندھی نے آگے کہا “بی جے پی کے ذریعہ اقتدار کا استعمال ہندو-مسلم سماج کے بیچ درار اور بھید-بھاؤ پیدا کرنے کے لیے کرنا نہ ریاست کے مفاد میں ہے اور نہ ملک کے۔ میں سپریم کورٹ سے اس معاملے میں جلد سے جلد مداخلت کرکے انصاف کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔”



Source link

Exit mobile version