اسٹیج اداکارہ اور سابقہ رقاصہ دیدار نے سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
حالیہ انٹرویو میں دیدار نے انکشاف کیا کہ عبدالرزاق نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن اس کے ساتھ ایک شرط بھی رکھی تھی۔
دیدار نے بتایا کہ ان کی اور عبدالرزاق کی منگنی ہوئی تھی، لیکن اختلافات کی وجہ سے یہ رشتہ شادی تک نہیں پہنچ سکا۔ انہوں نے کہا، “میں عبدالرزاق کی آج بھی عزت کرتی ہوں، لیکن معاملات ہمارے مطابق نہیں بن سکے”۔
اس سے قبل عبدالرزاق نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دیدار ان کا پہلا پیار تھیں اور ان کے ساتھ شادی کا ارادہ تھا۔ تاہم، انہوں نے اداکارہ کو شرط دی تھی کہ وہ شوبز اور رقص سرور چھوڑ دیں۔
عبدالرزاق کے مطابق، ان کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے اور دیدار کے انکار کے بعد یہ بات ختم ہوگئی۔