Site icon اردو

سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی


چین میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ کے لیے سرمایہ کاری کے طریقہ کار میں سختی اور حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی انڈسٹری کے لیے برآمدی ٹیکس چھوٹ میں کمی کے فیصلے سے نومبر کے بعد سولر پینلز مہنگے ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت صنعت نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں سولر پیپلز کی تیاری کرنے والے اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے طریقہ کو سخت کیا گیا تاکہ گنجائش سے زیادہ سولر پینلز کی تیاری روکی جا سکے۔

نئے قواعد کے مطابق کمپنیوں کو سولر پینلز کے لیے کم از کم سرمایہ کا تناسب 30 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت ہے۔ اس سے پہلے یہ معیار صرف پولی سیلیکون مینوفیکچرنگ پروجیکٹس پر لاگو ہوتا تھا جبکہ دیگر سولر پینلز پروجیکٹس کے لیے کم از کم 20 فیصد تھا۔

وزارت نے کہا کہ نئی قواعد کا مقصد سولر پینلز انڈسٹری میں اپ گریڈنگ اور ساختی ایڈجسٹمنٹ کرنا تھا۔

واضح رہے کہ یہ اعلان سولر پینلز کے لیے برآمدی ٹیکس چھوٹ میں کمی کے بعد کیا گیا ہے جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اخراجات کے گزرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک خریداروں کے لیے قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگا۔

چین میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ کے لیے سرمایہ کاری کے طریقہ کار میں سختی کا اثر پاکستان میں ممکنہ طورپر سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔




Source link

Exit mobile version