کراچی:
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے اور آج بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2693 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے بڑھ کر 280500 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2143روپے بڑھ کر 240483روپے کی سطح پر آگئی۔