Site icon اردو

جمعہ کی نماز کے پیش نظر سنبھل کی جامع مسجد پر سخت سیکورٹی، افسران کی سخت کارروائی کی تنبیہ


سنبھل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشن کمار وِشنوئی نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے پیدل مارچ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جو لوگ امن کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مساجد میں ہی نماز ادا کریں اور کسی بھی طرح کے مشتبہ مواد یا افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ مزید برآں، سوشل میڈیا پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور دو افراد کو مشتبہ پوسٹس کی وجہ سے پابند کیا گیا ہے۔ ڈرون کے ذریعے بھی علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔



Source link

Exit mobile version