Site icon اردو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس 98 ہزار سے اوپر چلا گیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس نے ایک اور نئی ریکارڈ بلندی کو چھو لیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس ابتدا ہی میں 98 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 947 پوائنٹس اضافے سے 98275 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 97 ہزار 437 کی بلند سطح کو چھوا تھا اور کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پر ہوا تھا۔

جمعرات کے روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔




Source link

Exit mobile version