کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی بڑی تیزی کے رجحان ہے جس کے سبب انڈیکس 98 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔
جمعے کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 686 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 98014 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پی ایس ایکس میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کے بعد مندی چھا گئی تھی، جس کے سبب سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے، تاہم آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز مارکیٹ پر تیزی کا رجحان غالب ہے۔