Site icon اردو

علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے طویل ملاقات میں کون سے اہم فیصلے ہوئے؟


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق گفتگو کی گئی۔

علی امین گنڈاپور سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی، یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری ہی، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات کے دوران 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ ملاقات میں اپیکس کمیٹی اجلاس کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے ساتھ گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جبکہ احتجاج کے لیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔

گزشتہ روز نے عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے دیے گئے پیغام میں کہا کہ 24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی نہیں پورا پاکستان باہر نکلے۔

ادھر، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی۔




Source link

Exit mobile version