Site icon اردو

24 نومبر کے احتجاج پر تحفظات، پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے


پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماؤں نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال پر کھل کر اختلاف کردیا۔

پی ٹی آئی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے احتجاج کی کال پر اختلاف سامنے آگئے ہیں اور پنجاب کے رہنماؤں نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

اراکین نے شکوے کیے کہ پشاور میں ہونے والا اجلاس پنجاب کا تھا مگر پنجاب کے رہنماؤں کو نظر انداز کیا گیا، علی امین گنڈا پور نے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو پنجاب کے حوالے بات ہی نہیں کرنے دی۔

ارکان نے شکوہ کیا کہ پنجاب میں کیا مشکلات ہیں، احتجاج کے حوالے سے پلاننگ پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی، کارکنوں اکٹھا کرکے اسلام آباد لے جانے میں مشکلات ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب میں کرایہ پر گاڑیاں ہی نہیں مل رہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز بھی گاڑی دینے کو تیار نہیں ہیں،احتجاج کے حوالے سے پنجاب کے رہنماوں سے مشاورت کی جاتی تو بہتر ہوتا۔




Source link

Exit mobile version