Site icon اردو

بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف، شہریوں میں خوشی کی لہر


200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس ہوا، اجلاس میں سردیوں کیلئے بجلی کے خصوصی پیکج کی منظوری دیدی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سردیوں میں پیکج تین ماہ کے لیے ہوگا، پیکج کے تحت 200 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر چھبیس روپے سات پیسےفی یونٹ ملے گی۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو پیکج ملے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کیلئے تین اعشاریہ ایک ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

یاد رہے پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔

پاورڈویژن کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ٹیرف میں ریلیف ملے گا۔ اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا، پیکج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر سے فروری کے لیے ہو گا۔ بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کےلیے ہو گا۔




Source link

Exit mobile version