[ad_1]
سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں کی غیر ضروری بندش کے حوالے سے اہم خبر آگئی، اس حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے معاملے پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردیں۔
اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی غیر ضروری بندش کی شکایات سامنے آئی۔
قوانین کے مطابق تنخواہیں صرف ریٹائرڈ، ٹرانسفر یا برطرفی پر روکی جاسکتی ہیں، مذکورہ وجوہات کے بغیر کسی بھی سرکاری ملازم کی تخواہ نہیں روکی جاسکتی۔
مراسلے میں کہنا تھا کہ غیر حاضری پر متعلقہ ملازم سے متعلق ریکارڈ اور اعلیٰ حکام کے دستخط شدہ آرڈر دیئے جائیں۔
اکاؤنٹنٹ جنرل کے پی کی متعلقہ حکام کو آئندہ ارسال گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔
یاد رہے سرکاری اداروں کو بند کرنے حکومتی فیصلے کے بعد سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، جس سے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔
وفاقی حکومت نے مزید سرکاری اداروں کو بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں، ذرائع نے بتایا تھا کہ رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مختلف ادارے بند کرنے کی نشاندہی کی گئی۔
[ad_2]
Source link