Site icon اردو

جسمانی وزن میں اضافے کی اہم وجہ دریافت


ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چکنائی کے بافتے وزن کم ہونے کے بعد بھی مٹاپے کی ایک قسم کی یادداشت رکھتے ہیں جو وزن کے دوبارہ بڑھنے کے امکانات کو بڑھا دیتے ہیں۔

جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں ’یو یو افیکٹ‘ (ڈائیٹ کے بعد ایک دم سے وزن کا بڑھ جانا) کے ساتھ لوگوں کے وزن کم کرنے کے لائحہ عمل جس میں ان کا وزن دوبارہ بڑھا، پر روشنی ڈالی گئی۔

سوئٹزرلینڈ میں قائم ای ٹی ایچ زیوریخ کے محققین کے مطابق مطالعے کے نتائج مستقبل میں وزن قابو کرنے کے لائحہ عمل میں مدد دے سکتے ہیں۔

مٹاپے کے علاج میں ایک واضح ہدف طرزِ زندگی کا بدلنا ہوتا ہے تاکہ وزن کو کم کیا جاسکے اور ذیا بیطس یا جگر کے مرض جیسی ثانوی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

عام طور پر مٹاپے سے نمٹنے کے لیے لوگ اپنی غذاؤں میں تبدیلی لاتے ہیں اور ورزش کو اپنے روزمرہ معمول کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ جبکہ کچھ افراد وقتی طور پر تو وزن کم کر لیتے ہیں لیکن بعد اس میں دوبارہ اضافہ ہو جاتا ہے۔

محققین کو شبہ ہے کہ ایسا ہونے کی وجہ جسم کے بافتوں میں مٹاپے کی یادداشت ہو سکتی ہے۔ تاہم، اس کے پیچھے موجود حقیقت ابھی واضح نہیں۔

نئی تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ انسان اور چوہے کے چکنائی کے بافتے جینیاتی سرگرمی کی تبدیلیاں ظاہر کرتے ہیں جو کہ وزن میں واضح کمی کے بعد بھی برقرار رہتی ہیں۔




Source link

Exit mobile version