Site icon اردو

کراچی میں پیر اور منگل کو مطلع صاف اور تیز دھوپ کا امکان

کراچی میں پیر اور منگل کو مطلع صاف اور تیز دھوپ کا امکان



کراچی:

پیر اور منگل کو شہر کا مطلع بیشتر وقت صاف اور تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی  پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو شہر میں تیز دھوپ نکل سکتی ہے، اس دوران کم سے کم پارہ 19 سے 21 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

منگل کو سمندری ہواؤں کے علاوہ شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں اثرانداز ہوسکتی ہیں جبکہ اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔





Source link

Exit mobile version