دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار مہیش کمار نے جیت درج کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے شکور پور وارڈ کے کونسلر کشن لال کو شکست دی۔ مہیش کمار کو 133 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی کے کونسلر کو 130 ووٹ ملے۔ 2 ووٹ منسوخ کر دیا گیا، جبکہ عام آدمی پارٹی کو اپنے کوٹے سے 10 ووٹ کم ملے۔ عآپ لیڈر سواتی مالیوال اور کانگریس کے 7 کونسلروں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ کانگریس کی کونسلر سبیلہ بیگم نے استعفیٰ دیتے ہوئے عآپ کی حمایت کا اعلان کیا۔ انھوں نے اپنے استعفیٰ نامہ میں لکھا کہ میئر انتخاب سے دور رہ کر ہم بی جے پی کی حمایت نہیں کر سکتے۔