Home / خبریں / کراچی واٹر بورڈ کی مختلف تنصیبات پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پانی کی فراہمی متاثر

کراچی واٹر بورڈ کی مختلف تنصیبات پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پانی کی فراہمی متاثر

کراچی واٹر بورڈ کی مختلف تنصیبات پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پانی کی فراہمی متاثر

[ad_1]


کراچی:

کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بعد نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہاؤس پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے این ای کے اولڈ پمپ ہاؤس بند ہونے سے اسکیم 33 کے کچھ علاقے متاثر ہوں گے۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کو 60 گھنٹے ہوگئے، فالٹ تاحال درست نہ ہو سکا۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے 2 پمپ اب تک بند ہیں، 2 پمپ بند ہونے سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی سخت متاثر ہے۔

گزشتہ 60 گھنٹوں میں شہر کو اب تک 220 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن 26 جون کی رات 10 بجے ہوا۔      



[ad_2]

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *