Site icon اردو

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، شہریوں کی پریشانی میں اضافہ


گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا، جس کے بعد قمیتیں 550 سے تجاوز کرگئیں۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 30 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جس کے بعد کوکنگ آئل کی قیمت 530 روپے سے بڑھ کر 560 روپے اور گھی کی قیمت 520 سےبڑھ کر 550 روپے فی کلو ہوگئی۔

کراچی برانڈڈ گھی درجہ سوئم 500 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، مارکیٹ ڈیلرز نے کہا کہ کراچی برانڈڈ گھی کی قیمت 1ماہ میں120 روپے بڑھ چکی ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مزید بھی بڑھ سکتی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں ملک بھر میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے 50 روپے کا بڑا اضافہ ہواتھا۔

چیئرمین بناسپتی مینوفیکچررز عمر ریحان نے بتایا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں 300 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ماہ میں پام آئل 900 سےبڑھ کر1200 ڈالرفی ٹن پہنچ گیا۔

عمر ریحان کا کہنا تھا کہ پام آئل کی قیمتوں اضافے کے بعد ملک بھر میں قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جبکہ حکومت تیل اورگھی پر 100 روپے فی کلو ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

چیئرمین بناسپتی مینوفیکچررز نے کہا تھا کہ وزیر خزانہ سےملاقات میں گھی اور تیل پر ٹیکس میں کمی کی اپیل کی تھی، پاکستان سالانہ 32لاکھ ٹن پام آئل امپورٹ کرتا ہےملک بھر کی طلب 45لاکھ ٹن ہے۔




Source link

Exit mobile version