Site icon اردو

یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بھرتی کے ضابطے میں تبدیلی کے لیے یو جی سی کا ڈرافٹ تیار، تحقیق پر ہوگا زور


یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) جلد ہی یو جی سی فیکلٹی بھرتی ضابطہ کا ڈرافٹ لانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس ضابطہ کے آنے کے بعد کالج اور یونیورسٹیوں میں بھرتی کے قانون میں تبدیلی آ جائے گی۔ اس ضابطہ کے تحت انٹرپرینیورشپ اسٹارٹ اَپ جیسے نئے شعبوں اور صنعتی پارٹنرشپ کو لے کر جنون رکھنے والے پوسٹ گریجویٹ ڈگری یافتگان کو سیدھے کالج اور یونیورسٹیوں میں بطور فیکلٹی تقرری دی جا سکے گی۔

یو جی سی کے چیئرمین کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اگر کوئی امیدوار گریجویشن، پی جی اور پی ایچ ڈی میں الگ الگ موضوع پڑھتا ہے تو اس کی بھی ٹیچر کے طور پر بھرتی کی جا سکے گی۔



Source link

Exit mobile version