Site icon اردو

اسرائیلی وزیر اعظم کے حکم پر ہوئے تھے لبنان میں پیجر حملے، نیتن یاہو نے خود کی تصدیق


قابل ذکر ہے کہ اس سال 17 اور 18 ستمبر کے درمیان ایران کی حمایتی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے ذریعہ استعمال کیے گئے ہزاروں پیجر اور واکی ٹاکی میں دھماکے ہوئے تھے جس میں تقریباً 40 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 3000 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کے جنگجو کے ذریعہ استعمال کیے گئے پیجر محض 30 منٹ میں دھماکہ کر گئے جبکہ حزب اللہ کے لڑاکے اسرائیلی رڈار سے بچانے کے لیے ایسے پیجر کا استعمال کر رہے تھے جن میں جی پی ایس نہیں تھا، کوئی مائیکرو فون اور کیمرے نہیں تھے۔

واضح ہو کہ لبنان نے کہا ہے کہ اس نے خوفناک حملوں کو لے کر اقوام متحدہ کی لیبر ایجنسی کے سامنے شکایت درج کرائی ہے جس میں اسرائیل پر انسانیت، ٹکنالوجی کے خلاف ایک شدید جنگ چھیڑنے کا الزام لگایا گیا ہے۔



Source link

Exit mobile version