Site icon اردو

حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ


پنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے شہریوں کو وارننگ دے دی، کہا دھواں چھوڑتی گاڑیاں بند کی جائیں گی۔

پرائیوٹ گاڑیوں کے مالکان کو 7 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی سروس یقینی بنائیں ورنہ بھاری چالان ہوگا۔

دن کے اوقات میں جنوبی پنجاب کے شہر روجھان اور سیالکوٹ نے فضائی آلودگی میں لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا، روجھان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 812 اور سیالکوٹ میں 620 ریکارڈ کیا گیا۔

سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے پورے ملک اور ہر شہری کو جدوجہد کرنا ہوگی، ماسک سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔




Source link

Exit mobile version