دہلی کی ہوا میں گھلی آلودگی اپنی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔ لوگوں کو سانس لینے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ساتھ ہی صحت سے متعلق مسائل بھی لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سردیوں کے مہینے میں پی ایم 2.5 پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح تشویشناک طور سے بڑھ جاتی ہے، جس کی اہم وجہ پرالی جلانا اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔ یہ باریک ذرات صحت کے لیے بہت بڑا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔ خاص طور پر پٹاخوں کی وجہ سے کافی زیادہ آلودگی ہوتی ہے۔ اس سال دیوالی کے 8 دن بعد بھی اے کیو آئی ‘انتہائی خراب’ زمرے میں بنا ہوا ہے جو اس علاقے میں پی ایم 2 اعشاریہ 5 اور پی ایم 10 کی اس موسم میں خطرناک حالت کو دکھاتا ہے۔