دہلی میں کہرے اور فضائی آلودگی کی وجہ سے ابھی درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان بنا ہوا ہے، اس لیے ٹھنڈ کا احساس نہیں ہو رہا ہے، بلکہ مرطوب گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بنے سائیکلونک سرکولیشن کے سبب ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے جنوبی ہند کی 4 ساحلی ریاستوں میں آج سے 14 نومبر تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔
وہیں شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں ٹھنڈ نے دستک دے دی ہے۔ بہار، اتر پردیش اور جھارکھنڈ میں صبح و شام گھنا کہرا چھانے لگا ہے جبکہ دہلی کے لوگوں کو ابھی ٹھنڈ کا انتظار ہے اور 15 نومبر کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ آنے کی امید کی جا رہی ہے۔