Site icon اردو

گوگل پکسل فونز کی فروخت پر پابندی عائد

گوگل پکسل فونز کی فروخت پر پابندی عائد

[ad_1]

انڈونیشیا کی حکومت نے امریکی کمپنی ایپل کے آئی فون 16 کے بعد گوگل پکسل فونز کی فروخت پر بھی پابندی کر دی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈونیشیا حکومت نے گوگل پکسل فونز کی فروخت پر پابندی ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کی جن کے تحت اسمارٹ فون کیلیے 40 فیصد پرزے مقامی طور پر تیار کیے گئے ہوں۔

وزارت صنعت کے ترجمان فیبری ہینڈری انتونی نے بتایا کہ ہم ان قوانین کو آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ انڈونیشیا میں تمام سرمایہ کاروں کے ساتھ انصاف ہو، گوگل کی مصنوعات نے ہماری طے کردہ اصولوں پر عمل نہیں کیا اس لیے انہیں یہاں مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری گوگل پکسل فونز بیرون ملک سے ضروری ٹیکس ادا کرنے کے بعد درآمد کر سکتے ہیں لیکن غیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے فونز کو غیر فعال کریں گے۔

ادھر، گوگل نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے پکسل فونز فی الحال انڈونیشیا میں باضابطہ طور پر تقسیم نہیں کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا کی جانب سے مقامی قوانین کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے آئی فون 16 کی فروخت کو بھی بند کر رکھا ہے۔


[ad_2]

Source link

Exit mobile version