Site icon اردو

9 مئی مقدمات؛ جے آئی ٹی تفتیش میں فواد چوہدری، علیمہ  اور عظمیٰ خان قصوروار قرار



لاہور:

9 مئی مقدمات کے سلسلے میں  جے آئی ٹی کی تفتیش میں فواد چوہدری، علیمہ  خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔

 

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات  میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی ، جس میں جے آئی ٹیز نے تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کردی، جس میں فواد چوہدری ،علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کےی مطابق عبوری ضمانتوں میں ولی خان ملزم قصور وار نہیں پایا گیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا  اور عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کردی ۔

 

عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔

 

دوران سماعت جج ارشد جاوید نے ریمارکس دیے کہ ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کررہا ہوں، آئندہ ملزمان عدالت میں پیش ہوں۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آج ملزمان کی روالپنڈی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں کیسز ہیں۔ عدالت میں سماعت کے موقع پر فواد چوہدری ،ملک کرامت کھوکھر،مسز مزمل مسعود بھٹی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔





Source link

Exit mobile version