Site icon اردو

عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست، وکلا کو دلائل مکمل کرنےکیلیے آخری موقع


انسداد دہشت گردی ایڈمن عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر وکلا کو دلائل مکمل کرنے کے لیے آخری موقع دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے  8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں  پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل کے لیے پیش نہیں ہوئے۔ معاون وکلا نے موقف دیا کہ  ہماری سینئر وکیل دیگر مقدمات کیلیے اسلام اباد میں ہیں۔

عدالت نے کہا کہ کئی ماہ سے ضمانتیں زیر التواء ہیں۔  وکیل کو دلائل مکمل کرنے کا اخری موقع دے رہے ہیں۔ اگر وکیل آئندہ سماعت  پر پیش نہ ہوا تو عدالت ریکارڈ دیکھ کر  فیصلہ کر دے گی۔ عدالت نے 8 ضمانتوں پر بانی ہی ثی ائی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔ پولیس نے عدالت میں مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا۔  

آٹھ مقدمات میں جناح ہاوس حملہ ٫عسکری ٹاور حملہ کیس اور تھانہ شادمان نذر آتش شامل ہیں۔ عمران خان نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔





Source link

Exit mobile version