Site icon اردو

دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی، شہریوں میں خوشی کی لہر

دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی، شہریوں میں خوشی کی لہر

[ad_1]

ہول سیل بازار میں دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی تاہم آئندہ چند ہفتوں مزید تیس فیصد کمی کا امکان ہے۔

مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے اچھی خبر آگئی، عالمی مارکیٹ میں دالوں کے قیمتیں کم ہونے سے ہول سیل بازار میں دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 100 ڈالر فی ٹن سے زائد کمی ہوئی، ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بیس فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم ریٹیل کی سطح پر دالیں مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں۔

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ بھارت،سری لنکا کی عالمی مارکیٹ سے خریداری بند کرنے کی وجہ سے دالوں کی قیمتیں 860 ڈالر فی ٹن سے کم ہوکر 750 ڈالر فی ٹن سے بھی نیچے آگئی ہیں۔

عبدالروف ابراھیم کا کہنا تھا کہ عالمی بازار کم ہونے سے مقامی امپورٹرز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کالا چنے کی قیمت میں 50 روپے کلو کم ہو گئی ہے چنے کی دال 40 روپے کمی سے 360 روپے، ماش کی دال 80 روپے کمی 420 روپے فی کلو، کابلی چنا 50روپے سے کم ہوکر 350 روپے کلو ہوگیا ہے۔

دالوں کے امپورٹرز کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں دالوں کے چھ جہاز کراچی پہنچ جائیں گے، جس کے بعددالوں کی قیمتوں میں مزید تیس فیصد کمی ہو سکتی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد کمشنر کراچی ریٹیل کی سطح پر دالوں کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے اقدامات کرنے ہوں گے۔


[ad_2]

Source link

Exit mobile version