Site icon اردو

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ؛ صحت  تسلی بخش قرار


 

راولپنڈی: عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل ہوگیا، جس میں ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

 

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔ معالجین نے عمران خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا اور معمول کے کچھ مزید ٹیسٹ تجویز کیے۔

 

عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ 

 

پمز اسپتال کے 3 اور شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم یونس پر مشتمل  چار رکنی ٹیم طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔





Source link

Exit mobile version