Site icon اردو

 سی ویو کے قریب  گاڑی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون زخمی



کراچی:

 سی ویو کے قریب  گاڑی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون زخمی ہوگئی، پولیس نے گاڑی میں سوار شخص کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوارکی صبح درخشاں تھانے کے علاقے سی  ویوعبدالستار ایدھی روڈ پر مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی چلنے سے گاڑی میں سوار ارم نامی خاتون کہنی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے گاڑی میں سوارعمر نامی شخص کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔

 درخشاں پولیس کے مطابق گاڑی میں دو خواتین اورایک مرد سوار تھے، عمر اپنی دوست کو پستول دکھا رہا تھا کہ اسی دوران گاڑی کا اگلا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے اچانگ گولی چل گئی جو ارم کے کہنی پر لگی، زخمی ارم اورعمر آپس میں دوست ہیں اورگاڑی میں سوار تینوں افراد صبح سویرے سیر و تفریح  کے لیے نکلے تھے۔

درخشاں پولیس نے بتایا کہ پولیس نے  پستول اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، پستول کا لائسنس بھی پولیس کو مل گیا ہے تاہم زخمی خاتون کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتی، زیر حراست عمر بہادر آباد کا رہائشی اورگاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے، زخمی لڑکی ڈیفنس کنڑی کلب کی رہائشی ہے، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ 





Source link

Exit mobile version