Site icon اردو

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 26 آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا


لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چلینج کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور وکیل رہنما حامد خان نے ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائرکی۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئینی ترمیم کے سیکشنز 7، 9، 10، 12، 13،14، 16، 17، 21 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ آئینی ترمیم کے سیکشنز کے تحت اقدامات کو بھی غیر آئینی قرار دیا جائے اور آئینی درخواست کے زیر التواء ہونے تک جوڈیشل کمیشن و دیگر فریقین کو اقدامات سے روک دیا جائے۔

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست میں وفاق، جوڈیشل کمیشن، قومی اسمبلی، سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکریٹری صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔





Source link

Exit mobile version