Site icon اردو

ہر اندھیری رات میں آنکھوں کا تارا شکر ہے اظہر نیاز

ہر اندھیری رات میں آنکھوں کا تارا شکر ہے
ہر مصیبت پر دل غمگیں پکارا شکر ہے

ہے زمیں سے آسماں تک خواہشوں کی سلطنت
دوسری جانب چلو جس کا کنارا شکر ہے

ہر قدم پر اک نئی قوت نئی تعبیر دے
ہم گنہ گاروں ،فقیروں کا سہارا شکر ہے

شکر ہے سر پر اٹھانا ہی نہیں اب کوئی بوجھ
اس سفر کا زاد رہ سارے کا سارا شکر ہے

اے خدائے سورہ رحمن مجھ پر رحم ہو
تم مجھے جس حال میں رکھو تمھارا شکر ہے

Exit mobile version