Site icon

2 سابق کرکٹرز شاہین، بابراعظم، رضوان کے اختلافات دور کرنے کیلئے متحرک


فاسٹ بولر کی وطن واپسی پر تینوں قومی کرکٹرز کی سابق کپتان کے گھر ملاقات متوقع (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئیر کھلاڑیوں شاہین، رضوان اور بابراعظم کے درمیان اختلافات ختم کروانے کیلئے 2 سابق کپتان متحرک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی، کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے درمیان صلح کروانے اور دوریوں کو ختم کرنے کیلئے 2 سابق کرکٹرز نے تینوں کھلاڑیوں سے رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی وطن واپسی پر تینوں کرکٹرز کی سابق کپتان کے گھر ملاقات بھی کروائی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین نے کوچز سے نامناسب رویہ کیوں رکھا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ہیڈکوچ کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم گروپ بندیوں کا شکار ہے جس کے باعث ایونٹ میں قومی ٹیم کو پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونا پڑا۔

مزید پڑھیں: نامناسب رویے پر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف سخت ایکشن کا امکان

ہیڈکوچ گیری کرسٹن ٹیم میں ہونے والی گروپ بندیوں پر تفصیلی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو جمع کرواچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘وہاب ریاض’ اور ‘عبدالرزاق’ کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

شاہین سے متعلق گزشتہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ محمد یوسف کیساتھ بھی فاسٹ بولر کی تلخ کلامی ہوئی تاہم وہاب ریاض کی سرزنش پر انہوں نے سابق لیجنڈ سے معذرت کرلی تھی۔

یہ واقعہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا تھا تاہم سینئیز مینیجر وہاب ریاض نے معاملے کو دبا تھا جس پر انہیں اپنی کرسی سے ہاتھ دھونا پڑا۔





Source link

Exit mobile version