Site icon اردو

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 8 اہلکار شہید، 5 زخمی


خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس اور آرمی کی جوائنٹ چیک پوسٹ ’اسلم‘ پر خودکش حملہ میں  8 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ 

سینئر پولیس آفیسر کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑادیا۔ شہید افراد میں چار پولیس اہلکار، 2 فوجی اور دو عام  شہری شامل ہیں۔ دھماکے میں چیک پوسٹ کے ساتھ ساتھ ایک فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث شہید افراد کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا اور مزید کارروائی جاری ہے۔

ایک دوسرے واقعے میں صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کے گاٶں گل امام گاؤں میں فوجی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ  ہوا۔ دھماکہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کی شہادت ہوئی، ان بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس ہمیشہ صف اول میں کھڑی ہے۔





Source link

Exit mobile version