Site icon اردو

اسلام آباد میں شوٹنگ مقابلہ، وفاقی وزیر کی پسٹل شوٹنگ میں دوسری پوزیشن


پولیس کے زیراہتمام ٹیکٹیکل شوٹنگ مقابلہ ہوا—فوٹو: پی آئی ڈی

  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے زیر اہتمام ٹیکٹیکل پسٹل شوٹنگ 2024 کا مقابلہ ہوا جہاں وفاقی وزیر نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام ٹیکٹیکل پسٹل شوٹنگ مقابلہ 2024 میں 47 پیشہ ور شوٹرز نے حصہ لیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹیکٹیکل پسٹل شوٹنگ 2024 کے مقابلے میں نعمان علی نے پہلی پوزیشن اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، تیسری پوزیشن خرم عدیل کے نام رہی۔

ایس ایم جی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن عرفان جان، دوسری خوشاب خان اور تیسری زاہد اقبال کے نام رہی۔

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر جام کمال خان نے شوٹنگ مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقابلے میں حصہ لے کر دوسری پوزیشن بھی اپنے نام کی جہاں ڈی آئی جی پولیس عنایت علی نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔

تقریب میں وفاقی وزیرجام کمال خان کے بیٹے جام محمد خان نے اپنے والد کی طرف سے ایوارڈ وصول کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرجام کمال خان نے کہا کہ حکومت صحت مند سرگرمیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ڈی آئی جی عنایت علی کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے معاشرتی توانائی کے فروغ کا ذریعہ ہیں۔





Source link

Exit mobile version