Site icon اردو

شہباز شریف کا عافیہ صدیقی کی رہائی پر زور، امریکی صدر جوبائیدن کو خط لکھ دیا


  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے خط لکھ دیا جس میں انہوں نے جوبائیڈن پر زور دیا کہ وہ انسانی ہمددری کی بنیاد پر عافیہ صدیقی کو رہا کریں۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 86 سال قید کی سزا سنائی ہے، انہوں نے بائیڈن پر زور دیا کہ وہ معافی دینے کے لیے اپنے آئینی اختیار کو استعمال کریں اور انسانی بنیادوں پر اس کی رہائی کا حکم دیں۔

ٹریبیون کے مطابق وزیر اعظم نے خط میں جوبائیدن سے اپیل کی کہ وہ سربراہ مملکت کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کریں اور میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ آپ نے اپنے شہریوں کے حقوق کے لیے کتنے جذبے سے جنگ لڑی ہے خاص طور پر جو بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں یا اسیر ہیں، لہذا آپ پوری طرح سمجھیں گے کہ بطور وزیر اعظم یہ میرا فرض ہے کہ میں مداخلت کروں۔

وزیر اعظم نے بائیڈن پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹر صدیقی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کریں خط میں لکھا کہ میں آپ کو ہمیشہ پاکستان کے ایک پرعزم دوست کے طور پر جانتا ہوں جس نے ہمارے لوگوں کے لیے حقیقی دوستی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے خط میں کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں جناب صدر برائے مہربانی اپنے آئینی اختیار کا استعمال کریں اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کی درخواست کو قبول کریں اور انسانی بنیادوں پر سختی سے ان کی رہائی کا حکم دیں۔





Source link

Exit mobile version