Site icon اردو

کیا پریشانی ؟ ترمیم کیلیے نمبرز پورے اور نمبری بھی ، واوڈا


 ترمیم کے بعد بہت سی خوشخبریاں آنے والی ہیں، گفتگو، معنی خیز ٹوئٹ بھی کیا
(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے سمجھ سے بالاتر ہے کہ لوگ کیوں پریشان ہیں؟ حالانکہ آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہیں اور نمبری بھی۔

26ویں آئینی ترمیم پاس ہوجائیگی،یہ ملک کے لیے بہتر ہوگا، عدالتی فیصلوں کا احترام کرناچاہیے، میں نے کہا تھا 21اکتوبرکو میری سالگرہ ہے سب کچھ اس سے پہلے ہوجائیگا۔

ترمیم کے بعد بہت سی خوشخبریاں آنے والی ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا نے ترمیم کے معاملے پر معنی خیز ٹوئٹ بھی کیا ہے ، ویب سائٹ ایکس پر فیصل واوڈا نے چہرہ؟ ماسک؟ یا صرف حمام؟ لکھا ۔





Source link

Exit mobile version