Site icon اردو

کراچی؛ کار لفٹنگ گینگ نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں سے محروم کر دیا


  کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کار لفٹنگ گینگ نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سرگرم کار لفٹنگ گینگ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون اور فائیو سی تھری میں گھروں کے باہر کھڑی 2 ٹویوٹا کرولا کاریں چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق چوری کی دونوں وارداتیں اتوار کی صبح پیش آئی ہیں جبکہ چوری کی گئیں گاڑیوں کے ماڈل 2011 اور 2012 ہیں تاہم اس حوالے سے پولیس ملزمان کے فرار ہونے والے راستوں پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے۔

سرسید ٹاؤن تھانے کی حدود میں بھی کار لفٹنگ گینگ گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے جس میں نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ٹو محمدی مسجد کے قریب گھر کے باہر کھڑی ایک آلٹو کار کو چوری کر کے لیجانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ کار چوری کرنے کا واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا تھا جس میں سفید رنگ کی ٹویوٹا کار میں سوار ملزمان سوار ہو کر آئے تھے جس میں ایک ملزم انتہائی اطمینان کے ساتھ سفید رنگ کی آلٹو کار چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے دکھائی دیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہی روز میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں چوری کرنے کی پے در پے وارداتوں نے نہ صرف ڈسٹرکٹ پولیس بلکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ہیں کہ شہر میں کار لفٹنگ گروہ دیدا دلیری کے ساتھ شہریوں کو ان کی قیمتی گاڑیوں سے محروم کر رہے ہیں۔

ایک جانب اعلیٰ پولیس افسران اجلاسوں میں شہر میں کرائم کی وارداتوں میں کمی کا دعویٰ تو ضرور کرتے ہیں تو دوسری جانب شہری روز کی بیناد پر اسٹریٹ کرمنلز اور کار لفٹروں کے ہاتھوں  نقدی ، موبائل فون ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو رہے ہیں۔





Source link

Exit mobile version